1 |
قَسم ہے رات کی جب کہ وہ (دن کو) ڈھانپ لے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092001.mp3
|
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى |
2 |
اور قَسم ہے دن کی جب کہ وہ روشن ہو جائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092002.mp3
|
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى |
3 |
اور اس ذات کی قَسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092003.mp3
|
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى |
4 |
یقیناً تمہاری کوششیں مختلف قِسم کی ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092004.mp3
|
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى |
5 |
تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092005.mp3
|
فَأَمَّا مَن أَعْطَى وَاتَّقَى |
6 |
اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092006.mp3
|
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى |
7 |
تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092007.mp3
|
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى |
8 |
اور جس نے بُخل کیا اور (خدا سے) بےپرواہی کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092008.mp3
|
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَى |
9 |
اور اچھی بات کو جھٹلایا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092009.mp3
|
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى |
10 |
تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092010.mp3
|
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى |
11 |
اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092011.mp3
|
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى |
12 |
بےشک راہ دکھانا ہمارے ذمہ ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092012.mp3
|
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى |
13 |
اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092013.mp3
|
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى |
14 |
سو میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092014.mp3
|
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى |
15 |
اس میں وہ داخل ہوگا(اور جلے گا) جو بڑا بدبخت ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092015.mp3
|
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى |
16 |
جس نے جھٹلایا اور رُوگردانی کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092016.mp3
|
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى |
17 |
اور جو بڑا پرہیزگار ہوگا وہ اس سے دور رکھا جائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092017.mp3
|
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى |
18 |
جو پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے اپنا مال دیتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092018.mp3
|
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى |
19 |
اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092019.mp3
|
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَى |
20 |
بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092020.mp3
|
إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى |
21 |
اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/092021.mp3
|
وَلَسَوْفَ يَرْضَى |