Adh-Dhuha

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 قَسم ہے روزِ روشن کی۔ وَالضُّحَى
2 اور رات کی جب کہ وہ آرام و سکون کے ساتھ چھا جائے۔ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى
3 (اے رسول(ص)) نہ آپ کے پروردگار نے آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ ناراض ہوا ہے۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى
4 یقیناً آپ کے لئے انجام (اور بعد کا دور) آغاز (پہلے دور) سے بہتر ہے۔ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَى
5 اورعنقریب آپ(ص) کا پروردگار آپ(ص) کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ(ص) خوش ہو جائینگے۔ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
6 کیا خدانے آپ(ص) کو یتیم نہیں پایا؟ تو پناہ کی جگہ دی؟ أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى
7 اور آپ(ص) کو گمنام پایا تو (لوگوں کو آپ(ص) کی طرف) راہنمائی کی۔ وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى
8 اور اللہ تعالیٰ نے آپ(ص) کونادار پایا سو مالدار بنا دیا۔ وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَى
9 پس یتیم پر سختی نہ کیجئے۔ فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
10 اور سائل کو نہ جھڑکئے۔ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
11 اور اپنے پروردگار کی نعمت کا اظہار کیجئے۔ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
;