Al-Infitar

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔ إِذَا السَّمَاء انفَطَرَتْ
2 اور جب ستارے بکھر جائیں گے۔ وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ
3 اور جب سمندر بہہ پڑیں گے۔ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
4 اور جب قبریں تہ و بالا کر دی جائیں گی۔ وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
5 تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے؟ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
6 اے انسان تجھے کس چیز نے اپنے (رحیم و) کریم پروردگار سے دھو کے میں ڈال رکھا ہے؟ يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
7 جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضاء کو) درست بنایا (اور) پھر تجھے متناسب بنایا۔ الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
8 جس شکل میں چاہا تجھے ترتیب دے دیا۔ فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاء رَكَّبَكَ
9 ہرگز نہیں! بلکہ (اصل حقیقت یہ ہے کہ) تم جزا و سزا (کے دن) کو جھٹلاتے ہو۔ كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
10 حالانکہ تم پر نگران (ملائکہ) مقرر ہیں۔ وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
11 معزز لکھنے والے۔ كِرَامًا كَاتِبِينَ
12 وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
13 بےشک نیکوکار لوگ عیش و آرام میں ہوں گے۔ إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
14 اور بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے۔ وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
15 وہ جزا (سزا) والے دن اس میں داخل ہوں گے۔ يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
16 اور وہ اس سے اوجھل نہیں ہوں گے۔ وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
17 تمہیں کیا معلوم کہ وہ جزا و سزا کا دن کیا ہے؟ وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
18 (پھر سنو) تمہیں کیا معلوم کہ جزا (و سزا) والا دن کیا ہے؟ ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
19 جس دن کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا اور اس دن معاملہ (اختیار) اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہوگا۔ يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
;