At-Takwir

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 جب سورج (کی بساط) لپیٹ دی جائے گی۔ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
2 اور ستارے (بکھر کر) بےنور ہو جائیں گے۔ وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ
3 اور جب پہاڑ چلا دئیے جائیں گے۔ وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
4 اور جب حاملہ اونٹیاں آوارہ پھریں گی۔ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
5 اور جب وحشی جانور اکٹھے کر دئیے جائیں گے۔ وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
6 اور جب سمندر بھڑکا دئیے جائیں گے۔ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
7 اور جب جانیں (جِسموں سے) ملا دی جائیں گی۔ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
8 اور جب زندہ درگور کی ہوئی (لڑکی) سے پوچھا جائے گا۔ وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ
9 کہ وہ کس گناہ پر قتل کی گئی؟ بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ
10 اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے۔ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
11 اور جب آسمان کھول دیا جائے گا۔ وَإِذَا السَّمَاء كُشِطَتْ
12 اور جب دوزخ بھڑکا دی جائے گی۔ وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
13 اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی۔ وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
14 تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے کیا لا کر پیش کیا ہے۔ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ
15 تو نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے۔ فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
16 سیدھے چلنے اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
17 اور قَسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ جانے لگے۔ وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
18 اور صبح کی جب وہ سانس لے کر آنے لگے۔ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
19 بےشک یہ (قرآن) ایک معزز پیغامبر(ص) کا قول ہے۔ إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
20 جو قوت والا ہے اور مالکِ عرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔ ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
21 (وہاں) اس کا حکم مانا جاتا ہے اور پھر وہ امانتدار (بھی) ہے۔ مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
22 اور تمہارا ساتھی (پیغمبرِ اسلام (ص)) دیوانہ نہیں ہے۔ وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ
23 اور اس (پیغمبر(ص)) نے اس (پیغامبر) کو روشن افق (کنارے) پر دیکھا ہے۔ وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
24 اور وہ غیب کی باتوں کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔ وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
25 اور وہ (قرآن) کسی مردود شیطان کا قول نہیں ہے۔ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
26 تم کدھر جا رہے ہو؟ فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
27 وہ نہیں ہے مگر تمام دنیا جہان کے لئے نصیحت۔ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
28 یعنی اس کیلئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلنا چاہے۔ لِمَن شَاء مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ
29 اور تم نہیں چاہتے مگر وہی جو عالمین کا پرورگار چاہتا ہے۔ وَمَا تَشَاؤُونَ إِلَّا أَن يَشَاء اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
;