Abasa

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 (ایک شخص نے) تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔ عَبَسَ وَتَوَلَّى
2 کہ اس (پیغمبرِ اسلام (ص)) کے پاس ایک نابینا آیا۔ أَن جَاءهُ الْأَعْمَى
3 اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ ہو جاتا۔ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى
4 یا نصیحت حاصل کرتا اور نصیحت اسے فائدہ پہنچاتی۔ أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَى
5 جوشخص مالدار ہے (یا بےپروائی کرتا ہے)۔ أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَى
6 تو تم اس کی طرف تو توجہ کرتے ہو۔ فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّى
7 حالانکہ تم پر کوئی الزام نہیں اگر وہ پاکیزہ نہیں ہوتا۔ وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّى
8 اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا (شوق سے) آتا ہے۔ وَأَمَّا مَن جَاءكَ يَسْعَى
9 اور (خدا سے) ڈرتا ہے۔ وَهُوَ يَخْشَى
10 تو تم اس سے بےرُخی بر تتے ہو۔ فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّى
11 ہرگز نہیں! یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔ كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
12 جو چاہے اسے قبول کرے۔ فَمَن شَاء ذَكَرَهُ
13 یہ (قرآن) ان صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں۔ فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
14 بلند مر تبہ (اور) پاک و پاکیزہ ہیں۔ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
15 جو ایسے کاتبوں کے ہاتھوں سے (لکھے ہوئے) ہیں۔ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ
16 جو معزز اور نیکوکار ہیں۔ كِرَامٍ بَرَرَةٍ
17 غارت ہو (منکر) انسان یہ کتنا بڑا ناشکرا ہے؟ قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
18 اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے؟ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ
19 نطفہ سے اسے پیدا کیا ہے اور پھر اس کے اعضاء و جوا رح کا اندازہ مقرر کیا ہے۔ مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
20 پھر (زندگی کا) راستہ اس کے لئے آسان کر دیا۔ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ
21 پھر اس کو موت دی پھر اسے قبر میں پہنچایا۔ ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
22 پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ زندہ کر دے گا۔ ثُمَّ إِذَا شَاء أَنشَرَهُ
23 ہرگز نہیں (بایں ہمہ) اس نے اسے پورا نہ کیا جس کا (خدا نے) اسے حکم دیا تھا۔ كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ
24 انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا کی طرف دیکھے۔ فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَى طَعَامِهِ
25 ہم نے اچھی طرح خوب پانی برسایا۔ أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاء صَبًّا
26 پھر ہم نے زمین کو اچھی طرح شگافتہ کیا۔ ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
27 پھر ہم نے اس میں غلے۔ فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
28 اور انگور اور ترکاریاں اگائیں۔ وَعِنَبًا وَقَضْبًا
29 اور زیتون اور کجھوریں۔ وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
30 اور گھنے باغ۔ وَحَدَائِقَ غُلْبًا
31 اور میوے اور چارا۔ وَفَاكِهَةً وَأَبًّا
32 جو تمہارے اور تمہارے مویشوں کیلئے سامانِ زندگی کے طور پر ہے۔ مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
33 پس جب کانوں کو پھاڑ دینے والی آواز آجائے گی۔ فَإِذَا جَاءتِ الصَّاخَّةُ
34 تو اس دن آدمی اپنے بھائی سے۔ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
35 اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔ وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ
36 اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے بھاگے گا۔ وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ
37 اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا۔ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
38 کچھ چہرے اس دن روشن ہوں گے۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
39 خنداں و شاداں (اور خوش و خرم) ہوں گے۔ ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
40 ور کچھ چہرے ایسے ہوں گے جن پر گرد و غبار پڑی ہوئی ہوگی۔ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
41 اور ان پر سیاہی چھائی ہوگی۔ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
42 اور یہی لوگ کافر و فاجر ہوں گے۔ أُوْلَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ
;