1 |
اے چادر اوڑھنے والے (رسول(ص))۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074001.mp3
|
يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ |
2 |
اٹھئے اور (لوگوں کو عذابِ الٰہی) سے ڈرائیے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074002.mp3
|
قُمْ فَأَنذِرْ |
3 |
اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان کیجئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074003.mp3
|
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ |
4 |
اور اپنے کپڑے پاک رکھئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074004.mp3
|
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ |
5 |
اور (بتوں کی) نجاست سے دور رہیے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074005.mp3
|
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ |
6 |
اور (کسی پر) احسان نہ کیجئے زیادہ حاصل کرنے کیلئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074006.mp3
|
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ |
7 |
اور اپنے پروردگار کیلئے صبر کیجئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074007.mp3
|
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ |
8 |
اور جب صور پھونکا جائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074008.mp3
|
فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ |
9 |
تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074009.mp3
|
فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ |
10 |
اور کافروں پر آسان نہ ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074010.mp3
|
عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ |
11 |
مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دیجئے جسے میں نے تنہا پیدا کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074011.mp3
|
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا |
12 |
اور اسے پھیلا ہوا (فراواں) مال و زر دیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074012.mp3
|
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَّمْدُودًا |
13 |
اور پاس حاضر رہنے والے بیٹے دے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074013.mp3
|
وَبَنِينَ شُهُودًا |
14 |
اور اس کیلئے (سرداری کا) ہر قِسم کا سامان مہیا کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074014.mp3
|
وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا |
15 |
پھر بھی وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے زیادہ دوں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074015.mp3
|
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ |
16 |
ہرگز نہیں وہ تو ہماری آیتوں کا سخت مخالف ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074016.mp3
|
كَلَّا إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا |
17 |
میں عنقریب (دوزخ کی) ایک سخت چڑھائی پر اسے چڑھا دوں گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074017.mp3
|
سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا |
18 |
اس نے سوچا اور ایک بات تجویز کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074018.mp3
|
إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ |
19 |
سو وہ غارت ہو اس نے کیسی بات تجویز کی؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074019.mp3
|
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ |
20 |
پھر وہ غارت ہو اس نے کیسی بات تجویز کی؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074020.mp3
|
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ |
21 |
پھر اس نے دیکھا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074021.mp3
|
ثُمَّ نَظَرَ |
22 |
پھر اس نے تیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074022.mp3
|
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ |
23 |
پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074023.mp3
|
ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ |
24 |
پھر کہا کہ یہ تو محض جادو ہے جو پہلوں سے نقل ہوتا ہوا آرہا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074024.mp3
|
فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ |
25 |
یہ نہیں ہے مگر آدمی کا کلام۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074025.mp3
|
إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ |
26 |
میں عنقریب اسے دوزخ میں جھونکوں گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074026.mp3
|
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ |
27 |
اور تم کیا سمجھو کہ دوزخ کیا ہے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074027.mp3
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ |
28 |
وہ نہ (کوئی چیز) باقی رکھتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074028.mp3
|
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ |
29 |
وہ کھال کو جھلس دینے والی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074029.mp3
|
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ |
30 |
اس پر اُنیس فرشتے (دارو غے) مقرر ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074030.mp3
|
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ |
31 |
اور ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے بنائے ہیں اور ہم نے ان کی تعداد کو کافروں کیلئے آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے تاکہ اہلِ کتاب یقین کریں اور اہلِ ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے اور اہلِ کتاب اور اہلِ ایمان شک و شبہ نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے اور کافر لوگ کہیں گے کہ اس بیان سے اللہ کی کیا مراد ہے؟ اسی طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور یہ (دوزخ کا) بیان نہیں ہے مگر انسانوں کے لئے نصیحت۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074031.mp3
|
وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَاء وَيَهْدِي مَن يَشَاء وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ |
32 |
ہرگز نہیں! قَسم ہے چاند کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074032.mp3
|
كَلَّا وَالْقَمَرِ |
33 |
اور رات کی جب وہ جانے لگے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074033.mp3
|
وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ |
34 |
اور صبح کی جب وہ روشن ہو جائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074034.mp3
|
وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ |
35 |
وہ (دوزخ) بڑی چیزوں میں سے ایک بڑی چیز ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074035.mp3
|
إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ |
36 |
(جو) انسانوں کیلئے ڈراوا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074036.mp3
|
نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ |
37 |
یعنی تم میں سے (ہر اس) شخص کیلئے جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074037.mp3
|
لِمَن شَاء مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ |
38 |
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074038.mp3
|
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ |
39 |
سوائے دائیں ہاتھ والے (جنتیوں) کے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074039.mp3
|
إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ |
40 |
جو بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074040.mp3
|
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءلُونَ |
41 |
(اور) مجرموں سے سوال و جواب کرتے ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074041.mp3
|
عَنِ الْمُجْرِمِينَ |
42 |
کہ تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074042.mp3
|
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ |
43 |
وہ کہیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074043.mp3
|
قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ |
44 |
اور مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074044.mp3
|
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ |
45 |
اور بےہودہ باتیں کرنے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی بےہودہ کام کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074045.mp3
|
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ |
46 |
اور ہم جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074046.mp3
|
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ |
47 |
یہاں تک کہ یقینی چیز (موت) ہمارے سامنے آگئی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074047.mp3
|
حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ |
48 |
تو ایسے لوگوں کو شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074048.mp3
|
فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ |
49 |
سو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ نصیحت سے رُوگردانی کرتے ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074049.mp3
|
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ |
50 |
گویا وہ بدکے ہوئے گدھے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074050.mp3
|
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ |
51 |
جوشیر سے (ڈر کر) بھاگے جا رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074051.mp3
|
فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ |
52 |
بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دے دی جائیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074052.mp3
|
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً |
53 |
ایسا نہیں ہے بلکہ وہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074053.mp3
|
كَلَّا بَل لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ |
54 |
ہرگز نہیں یہ تو ایک نصیحت ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074054.mp3
|
كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ |
55 |
جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074055.mp3
|
فَمَن شَاء ذَكَرَهُ |
56 |
اور وہ اس سے نصیحت حاصل نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ چاہے وہی اس کا حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی اس قابل ہے کہ مغفرت فرمائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/074056.mp3
|
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَن يَشَاء اللَّهُ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ |