Al-Alaq

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
2 جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
3 تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
4 جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
5 جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
6 سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَى
7 اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے أَن رَّآهُ اسْتَغْنَى
8 یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى
9 (بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى
10 جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے عَبْدًا إِذَا صَلَّى
11 بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَى
12 یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى
13 بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّى
14 کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى
15 یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
16 ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
17 یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے فَلْيَدْعُ نَادِيَه
18 ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
19 خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
;