Adh-Dhuha

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ہے چاشت کے وقت کی وَالضُّحَى
2 اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى
3 نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى
4 یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَى
5 تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
6 کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى
7 اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى
8 اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟ وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَى
9 پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
10 اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
11 اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
;