Al-Lail

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ہے اس رات کی جب چھا جائے وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى
2 اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى
3 اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
4 یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى
5 جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے) فَأَمَّا مَن أَعْطَى وَاتَّقَى
6 اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى
7 تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى
8 لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَى
9 اور نیک بات کی تکذیب کی وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى
10 تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى
11 اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى
12 بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى
13 اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى
14 میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى
15 جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
16 جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى
17 اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
18 جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى
19 کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَى
20 بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى
21 یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا وَلَسَوْفَ يَرْضَى
;