Al-Humaza

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
2 جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ
3 وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
4 ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا كَلَّا لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ
5 اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
6 وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ
7 جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ
8 وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
9 بڑے بڑے ستونوں میں فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
;