Al-Qari'a

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 کھڑکھڑا دینے والی الْقَارِعَةُ
2 کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی مَا الْقَارِعَةُ
3 تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
4 جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ
5 اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ
6 پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ
7 وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
8 اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ
9 اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
10 تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
11 وه تند وتیز آگ (ہے) نَارٌ حَامِيَةٌ
;