Al-Adiyat

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم! وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
2 پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم! فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
3 پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
4 پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
5 پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
6 یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
7 اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ
8 یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
9 کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
10 اور سینوں کی پوشیده باتیں ﻇاہر کر دی جائیں گی وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
11 بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
;