Al-Zalzalah

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
2 اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
3 اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
4 اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
5 کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا) بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا
6 اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ
7 تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ
8 اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ
;