Al-Alaq

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
2 جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
3 پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
4 جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
5 اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
6 مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَى
7 جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے أَن رَّآهُ اسْتَغْنَى
8 کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى
9 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى
10 (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے عَبْدًا إِذَا صَلَّى
11 بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَى
12 یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى
13 اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّى
14 کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى
15 دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
16 یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
17 تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے فَلْيَدْعُ نَادِيَه
18 ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
19 دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
;