Adh-Dhuha

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 آفتاب کی روشنی کی قسم وَالضُّحَى
2 اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى
3 کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى
4 اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَى
5 اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
6 بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى
7 اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى
8 اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَى
9 تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
10 اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
11 اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
;