Al-Alaq

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 (اے رسول(ص)) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
2 (بالخصوص) انسان کو جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا۔ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
3 پڑھئیے! اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے۔ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
4 جس نے قَلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
5 اور انسان کو وہ کچھ پڑھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
6 ہرگز نہیں! انسان (اس وقت) سرکشی کرنے لگتا ہے۔ كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَى
7 جب وہ سمجھتا ہے کہ وہ (غنی) بےنیاز ہے۔ أَن رَّآهُ اسْتَغْنَى
8 بےشک آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ہی (سب کی) بازگشت ہے۔ إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى
9 کیا آپ(ص) نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے۔ أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى
10 ایک بندہ (خاص) کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ عَبْدًا إِذَا صَلَّى
11 بھلا دیکھئے تو! اگر وہ (بندۂ خاص) ہدایت پر ہے؟ أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَى
12 یا وہ پرہیزگاری کا حکم دیتا ہے؟ أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى
13 کیا آپ نے غور کیا ہے کہ اگر یہ شخص (حق کو) جھٹلاتا ہے اور (اس سے) رُوگردانی کرتا ہے توانجام کیا ہوگا؟ أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّى
14 کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟ أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى
15 ہرگز نہیں اگر وہ (اس سے) باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے۔ كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
16 وہ پیشانی جو جھوٹی ہے اور گنہگار؟ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
17 پس وہ بلائے اپنے ہم نشینوں کو۔ فَلْيَدْعُ نَادِيَه
18 ہم بھی دوزخ کے ہرکاروں (فرشتوں) کو بلائیں گے۔ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
19 ہرگز نہیں! اس کی بات نہ مانیے اورسجدہ کیجئے اور (اپنے پروردگار کا) قرب حاصل کیجئے۔ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
;