Al-Balad

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔ لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ
2 درآنحالیکہ آپ(ص) اس شہر میں قیام پذیر ہیں۔ وَأَنتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ
3 اور قَسم کھاتا ہوں باپ (آدم(ع)) کی اوراس کی اولاد کی۔ وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
4 یقیناً ہم نے انسان کو محنت و مشقت کیلئے پیدا کیا ہے۔ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
5 کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا۔ أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
6 وہ کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال اڑادیا۔ يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
7 کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا۔ أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
8 کیا ہم نے اس کیلئے دو آنکھیں نہیں بنائیں؟ أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
9 اور ایک زبان اور دو ہونٹ؟ وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
10 اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھا دئیے ہیں۔ وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
11 مگر وہ (نیکی کی) دشوار گزار گھاٹی سے نہیں گزرا۔ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
12 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ دشوار گزار گھاٹی کیا ہے؟ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
13 وہ کسی گردن کو (غلامی یا قرض سے) چھڑانا۔ فَكُّ رَقَبَةٍ
14 یا بھوک کے دن۔ أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
15 کسی یتیم رشتہ دار کو۔ يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
16 یاخاکسار مسکین کو کھانا کھلانا۔ أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
17 پھر وہ ان لوگوں میں سے بھی ہوتا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبر کرنے اور رحم کرنے کی وصیت کی۔ ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
18 یہی لوگ داہنے (ہاتھ) والے ہیں۔ أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
19 اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں (ہاتھ والے ہیں)۔ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
20 ان پر چَو طرفہ بند کی ہوئی آگ محیط ہوگی۔ عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
;