1 |
قَسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہو نے والے کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086001.mp3
|
وَالسَّمَاء وَالطَّارِقِ |
2 |
اورتمہیں کیا معلوم کہ رات کو نمودار ہو نے والا کیا ہے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086002.mp3
|
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ |
3 |
وہ چمکتا ہوا تاراہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086003.mp3
|
النَّجْمُ الثَّاقِبُ |
4 |
کوئی متنفس ایسا نہیں ہے جس پرکوئی نگہبان نہ ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086004.mp3
|
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ |
5 |
سو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086005.mp3
|
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ |
6 |
اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086006.mp3
|
خُلِقَ مِن مَّاء دَافِقٍ |
7 |
جو ریڑھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086007.mp3
|
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ |
8 |
بےشک وہ (خدا) اس کے لوٹا سکنے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086008.mp3
|
إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرٌ |
9 |
جس دن سب پوشیدہ راز کھل جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086009.mp3
|
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ |
10 |
پس اس وقت نہ خود انسان کے پاس کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086010.mp3
|
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ |
11 |
قَسم ہے بارش والے آسمان کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086011.mp3
|
وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْعِ |
12 |
اور (نباتات کے ذریعہ سے) پھٹ جانے والی زمین کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086012.mp3
|
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ |
13 |
کہ وہ (قرآن) قولِ فیصل ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086013.mp3
|
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ |
14 |
کوئی ہنسی مذاق نہیں ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086014.mp3
|
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ |
15 |
بےشک وہ (کافر لوگ) کچھ چالیں چل رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086015.mp3
|
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا |
16 |
اور میں بھی (ان کیخلاف) ایک چال چل رہا ہوں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086016.mp3
|
وَأَكِيدُ كَيْدًا |
17 |
تو (اے رسول(ص)) ان (کافروں) کو مہلت دے دیجئے ان کو تھوڑی سی مہلت دے دیجئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/086017.mp3
|
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا |