Al-Mursalat

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Hussain Najafi

Play All
# Translation Ayah
1 قَسم ہے ان کی جو مسلسل چھوڑ دی جاتی ہیں۔ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
2 پھر (آندھی کی طرح) تیز و تند چلتی ہیں۔ فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا
3 جو (بادلوں کو) پھیلانے والی ہیں۔ وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
4 پھر (انہیں) متفرق کر دیتی ہیں۔ فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
5 پھر (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالتی ہیں۔ فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
6 (حجت تمام کر کے) عذر قطع کرنے کیلئے یا ڈراوے کیلئے۔ عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
7 بےشک جس چیز کا تم سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہو نے والی ہے۔ إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ
8 پس جب ستارے گرائے جائیں گے۔ فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ
9 اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔ وَإِذَا السَّمَاء فُرِجَتْ
10 اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اڑا دیئے جائیں گے۔ وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
11 اور جب رسول(ع) وقتِ معیّن پر حاضر کئے جائیں گے۔ وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
12 (آخر) کس دن کیلئے یہ تاخیر کی گئی؟ لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
13 فیصلے کے دن کے لئے۔ لِيَوْمِ الْفَصْلِ
14 تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
15 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
16 کیا ہم نے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کیا۔ أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
17 پھر ان کے پیچھے بھیجے گئے لوگوں کو۔ ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ
18 ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی (سلوک) کرتے ہیں۔ كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
19 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
20 کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟ أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاء مَّهِينٍ
21 پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام (رحمِ مادر) میں رکھا۔ فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
22 ایک مقررہ مدت تک۔ إِلَى قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
23 (اس سے ثابت ہوا کہ) ہم قادر ہیں پس ہم کیسے اچھے قادر ہیں۔ فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
24 (ہم کیسا اچھا اندازہ کرنے والے ہیں) تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا۔ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
26 زندوں کو بھی اور مُردوں کو بھی۔ أَحْيَاء وَأَمْوَاتًا
27 اور ہم نے اس میں بلند و بالا پہاڑ بنائے اور تمہیں خوشگوار (اور میٹھے) پانی سے سیراب کیا۔ وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاء فُرَاتًا
28 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
29 (حکم ہوگا) جاؤ اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ انطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
30 جاؤ اس سایہ کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں۔ انطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
31 جو نہ سایہدار ہے اور نہ آگ کے شعلوں سے بچاتا ہے۔ لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
32 وہ (دوزخ) اونچے مَحلوں کی مانند انگارے پھینکتی ہے۔ إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ
33 گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں۔ كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
34 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
35 یہ وہ دن ہوگا جس میں وہ بول نہیں سکیں گے۔ هَذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
36 اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ معذرت کر سکیں۔ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
37 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
38 یہ فیصلے کا دن ہے جس میں ہم نے تمہیں اور پہلے والوں کو جمع کر دیا ہے۔ هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ
39 اگر تمہارے پاس (دوزخ سے بچنے کے لئے) کوئی تدبیر ہے تو میرے مقابلہ میں چلاؤ۔ فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
40 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
41 بےشک پرہیزگار لوگ (اس دن) (رحمتِ خدا کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
42 اور ان پھلوں میں ہوں گے جنہیں وہ چاہیں گے۔ وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
43 (ان سے کہاجائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔ كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
44 بےشک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنينَ
45 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
46 (اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔ كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
47 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
48 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ
49 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کے لئے۔ وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
50 (آخر) وہ لوگ اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
;