1 |
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070001.mp3
|
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ |
2 |
جو کافروں پر واقع ہونے والا ہے (اور) اسے کوئی ٹالنے والانہیں ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070002.mp3
|
لِّلْكَافِرينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ |
3 |
جو اس خدا کی طرف سے ہے جو بلندی کے زینوں والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070003.mp3
|
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ |
4 |
فرشتے اور روح اس کی بارگاہ میں ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070004.mp3
|
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ |
5 |
(اے نبی(ص)) پس آپ(ص) بہترین صبر کیجئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070005.mp3
|
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا |
6 |
یہ لوگ تو اس (روز) کو بہت دور سمجھتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070006.mp3
|
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا |
7 |
مگر ہم اسے بالکل قریب دیکھ رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070007.mp3
|
وَنَرَاهُ قَرِيبًا |
8 |
جس دن آسمان پگھلی ہوئی دھات کی طرح ہو جائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070008.mp3
|
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاء كَالْمُهْلِ |
9 |
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رُوئی کی مانند ہو جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070009.mp3
|
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ |
10 |
اور کوئی دوست کسی دو ست کو نہ پو چھے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070010.mp3
|
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا |
11 |
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کیلئے اپنے بیٹوں، |
/content/ayah/audio/hudhaify/070011.mp3
|
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ |
12 |
اپنی بیوی اور اپنے بھائی، |
/content/ayah/audio/hudhaify/070012.mp3
|
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ |
13 |
اور اپنے قریبی کنبہ جو اسے پناہ دینے والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070013.mp3
|
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْويهِ |
14 |
اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور پھر یہ (فدیہ) اسے نجات دلا دے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070014.mp3
|
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ |
15 |
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کا شعلہ ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070015.mp3
|
كَلَّا إِنَّهَا لَظَى |
16 |
جو کھال کو ادھیڑ کر رکھ دے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070016.mp3
|
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَى |
17 |
اور ہر اس شخص کو (اپنی طرف) بلائے گا جو پیٹھ پھرائے گااور رُوگردانی کرے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070017.mp3
|
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى |
18 |
اور جس نے (مال) جمع کیا اور پھر اسے سنبھال کر رکھا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070018.mp3
|
وَجَمَعَ فَأَوْعَى |
19 |
بےشک انسان بےصبرا پیدا ہوا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070019.mp3
|
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا |
20 |
جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ بہت گھبرا جاتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070020.mp3
|
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا |
21 |
اورجب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بہت بُخل کرتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070021.mp3
|
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا |
22 |
مگر وہ نمازی (اس عیب سے محفوظ ہیں)۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070022.mp3
|
إِلَّا الْمُصَلِّينَ |
23 |
جو اپنی نمازوں پر مُداومَت کرتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070023.mp3
|
الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ |
24 |
اورجن کے مالوں میں مقررہ حق ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070024.mp3
|
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ |
25 |
سا ئل اور محروم کا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070025.mp3
|
لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ |
26 |
اور جو جزا و سزا کے دن کی تصدیق کرتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070026.mp3
|
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
27 |
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070027.mp3
|
وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ |
28 |
کیونکہ ان کے پروردگار کا عذاب وہ چیز ہے جس سے کسی کو مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070028.mp3
|
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ |
29 |
اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070029.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ |
30 |
سوائے اپنی بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے کہ اس میں ان پر کوئی ملامت نہیں ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070030.mp3
|
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ |
31 |
اور جو اس سے آگے بڑھے وہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070031.mp3
|
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاء ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ |
32 |
اورجو اپنی امانتوں اورعہد و پیمان کا لحاظ رکھتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070032.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ |
33 |
اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070033.mp3
|
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ |
34 |
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070034.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ |
35 |
یہی وہ لوگ ہیں جو عزت کے ساتھ باغہائے بہشت میں رہیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070035.mp3
|
أُوْلَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ |
36 |
(اے نبی(ص)) ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ٹکٹکی باندھے آپ(ص) کی طرف دو ڑے چلے آرہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070036.mp3
|
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ |
37 |
دائیں اور بائیں طرف سے گروہ در گروہ۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070037.mp3
|
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ |
38 |
کیا ان میں سے ہر ایک یہ طمع و لالچ رکھتا ہے کہ اسے آرام و آسائش والے بہشت میں داخل کر دیا جائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070038.mp3
|
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ |
39 |
ہرگز نہیں! ہم نے انہیں اس چیز (مادہ) سے پیدا کیا ہے جسے وہ خود جانتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070039.mp3
|
كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ |
40 |
پس نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی ہم پوری قدرت رکھتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070040.mp3
|
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ |
41 |
اس بات پر کہ ہم ان لوگوں کے بدلے ان سے بہتر لے آئیں اور ہم (ایسا کرنے سے) عاجز نہیں ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070041.mp3
|
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
42 |
تو آپ(ص) انہیں چھوڑئیے کہ وہ بےہودہ باتوں اور کھیل کود میں مشغول رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070042.mp3
|
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ |
43 |
جس دن وہ قبروں سے اس طرح جلدی جلدی نکلیں گے گویا (اپنے بتوں کے) استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070043.mp3
|
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ |
44 |
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی (اور) ان پر ذلت و رسوائی چھائی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جاتا تھا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070044.mp3
|
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ |