1 |
جب واقعہ ہو نے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056001.mp3
|
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ |
2 |
جس کے واقع ہو نے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056002.mp3
|
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ |
3 |
وہ (کسی کو) پست کرنے والی اور (کسی کو) بلند کرنے والی ہوگی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056003.mp3
|
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ |
4 |
جب زمین بالکل ہلا ڈالی جائے گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056004.mp3
|
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا |
5 |
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056005.mp3
|
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا |
6 |
(اور) پراگندہ غبار کی طرح ہو جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056006.mp3
|
فَكَانَتْ هَبَاء مُّنبَثًّا |
7 |
اورتم لوگ تین قسم کے ہو جاؤ گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056007.mp3
|
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً |
8 |
پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056008.mp3
|
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ |
9 |
اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056009.mp3
|
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ |
10 |
اور (تیسری قِسم) سبقت کرنے والوں کی ہوگی وہ تو سبقت کرنے والے ہی ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056010.mp3
|
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ |
11 |
وہی لوگ خاص مقرب (بارگاہ) ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056011.mp3
|
أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ |
12 |
(یہ لوگ) عیش و آرام کے باغوں میں ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056012.mp3
|
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
13 |
ان کی بڑی جماعت اگلوں میں سے ہوگی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056013.mp3
|
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ |
14 |
اور بہت تھوڑے پچھلوں میں سے ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056014.mp3
|
وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ |
15 |
مرصع تختوں پر تکیہ لگائے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056015.mp3
|
عَلَى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ |
16 |
آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056016.mp3
|
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ |
17 |
ان کے پاس ایسے غلمان (نوخیز لڑکے) ہوں گے جو ہمیشہ غلمان ہی رہیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056017.mp3
|
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ |
18 |
(شرابِ طہور سے بھرے ہو ئے) آبخورے، آفتابے اور پاک و صاف شراب کے پیالے (یعنی جام، صراحی سبو و ساغر) لئے گردش کر رہے ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056018.mp3
|
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ |
19 |
جس سے نہ دردِ سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056019.mp3
|
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ |
20 |
اور وہ (غلمان) طرح طرح کے پھل پیش کریں گے وہ جسے چاہیں چن لیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056020.mp3
|
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ |
21 |
اور پرندوں پرندوں کے گوشت بھی جس کی وہ خواہش کریں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056021.mp3
|
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ |
22 |
(اور ان کیلئے) گوری رنگت والی غزال چشم حوریں بھی ہوں گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056022.mp3
|
وَحُورٌ عِينٌ |
23 |
جو چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (حسین) ہوں گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056023.mp3
|
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ |
24 |
یہ سب کچھ ان کے ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056024.mp3
|
جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
25 |
وہ اس میں کوئی فضول اور گناہ والی بات نہیں سنیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056025.mp3
|
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا |
26 |
مگر صرف سلام و دعا کی آواز آئے گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056026.mp3
|
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا |
27 |
اور وہ دائیں ہاتھ والے اور وہ دائیں والے کیا اچھے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056027.mp3
|
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ |
28 |
وہ ایسی بیری کے درختوں میں ہوں گے جن میں کانٹے نہیں ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056028.mp3
|
فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ |
29 |
اورتہہ بہ تہہ کیلوں میں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056029.mp3
|
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ |
30 |
اور (دور تک) پھیلے ہوئے سایوں میں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056030.mp3
|
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ |
31 |
اور بہتے ہوئے پانی میں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056031.mp3
|
وَمَاء مَّسْكُوبٍ |
32 |
اور بہت سے پھلوں میں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056032.mp3
|
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ |
33 |
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ کوئی روک ٹوک ہوگی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056033.mp3
|
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ |
34 |
اور اونچے بچھونوں پر ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056034.mp3
|
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ |
35 |
ہم نے (حوروں) کو خاص نئے سرے سے پیدا کیا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056035.mp3
|
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاء |
36 |
پھر ان کو کنواریاں بنایا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056036.mp3
|
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا |
37 |
(اور) پیار کرنے والیاں اور ہم عمر ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056037.mp3
|
عُرُبًا أَتْرَابًا |
38 |
یہ سب نعمتیں دائیں ہاتھ والوں کے لئے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056038.mp3
|
لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ |
39 |
ایک بڑی جماعت اگلوں میں سے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056039.mp3
|
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ |
40 |
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں میں سے ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056040.mp3
|
وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ |
41 |
اور بائیں ہاتھ والے اور کیا برے ہیں بائیں ہاتھ والے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056041.mp3
|
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ |
42 |
وہ لو کی لپٹ (سخت تپش) اور کھولتے ہوئے پانی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056042.mp3
|
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ |
43 |
اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056043.mp3
|
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ |
44 |
جو نہ ٹھنڈا ہوگااور نہ نفع بخش۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056044.mp3
|
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ |
45 |
(کیونکہ) وہ اس سے پہلے (دنیا میں) خوشحال (اور عیش و عشرت میں) تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056045.mp3
|
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ |
46 |
اور وہ بڑے گناہ پر اصرار کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056046.mp3
|
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ |
47 |
اور کہتے تھے کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056047.mp3
|
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ |
48 |
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے؟) |
/content/ayah/audio/hudhaify/056048.mp3
|
أَوَ آبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ |
49 |
آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ بےشک اگلے اور پچھلے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056049.mp3
|
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ |
50 |
سب ایک دن کے مقرروقت پر اکٹھے کئے جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056050.mp3
|
لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ |
51 |
پھر تم اے گمراہو اور جھٹلانے والو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056051.mp3
|
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ |
52 |
تم (تلخ ترین درخت) زقوم سے کھاؤ گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056052.mp3
|
لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ |
53 |
اور اسی سے (اپنے) پیٹ بھرو گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056053.mp3
|
فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ |
54 |
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی پیو گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056054.mp3
|
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ |
55 |
جس طرح سخت پیاسے اونٹ (بےتحاشا) پانی پیتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056055.mp3
|
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ |
56 |
جزا و سزا کے دن یہ ان کی مہمانی ہوگی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056056.mp3
|
هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ |
57 |
ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم (قیامت کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056057.mp3
|
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ |
58 |
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056058.mp3
|
أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ |
59 |
کیا تم اسے(آدمی بنا کر) پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے و الے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056059.mp3
|
أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ |
60 |
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت (کا نظام) مقرر کیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056060.mp3
|
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
61 |
کہ ہم تمہاری جگہ تم جیسے اور لوگ پیدا کر دیں اور تم کو ایسی صورت میں (یا ایسے عالَم میں) پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056061.mp3
|
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ |
62 |
اور تم (اپنی) پہلی پیدائش کو تو جانتے ہی ہو پھر نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056062.mp3
|
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذكَّرُونَ |
63 |
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ تم جو کچھ (بیج) بوتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056063.mp3
|
أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ |
64 |
کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056064.mp3
|
أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ |
65 |
اگر ہم چاہیں تو اس (پیداوار) کو (خشک کر کے) چُورا چُورا کر دیں تو تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056065.mp3
|
لَوْ نَشَاء لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ |
66 |
کہ ہم پر تاوان پڑگیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056066.mp3
|
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ |
67 |
بلکہ ہم بالکل محروم ہو گئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056067.mp3
|
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ |
68 |
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہ پانی جو تم پیتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056068.mp3
|
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاء الَّذِي تَشْرَبُونَ |
69 |
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم (اس کے) اتارنے والے ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056069.mp3
|
أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ |
70 |
اگر ہم چاہتے تو اسے سخت بھاری بنا دیتے پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056070.mp3
|
لَوْ نَشَاء جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ |
71 |
کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056071.mp3
|
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ |
72 |
آیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056072.mp3
|
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُونَ |
73 |
ہم نے ہی اسے یاددہانی کا ذریعہ اور مسافروں کیلئے فائدہ کی چیز بنایا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056073.mp3
|
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ |
74 |
پس تم اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056074.mp3
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
75 |
پس میں ستاروں کے (ڈو بنے کے) مقامات کی قَسم کھاتا ہوں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056075.mp3
|
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ |
76 |
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قَسم ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056076.mp3
|
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ |
77 |
بےشک یہ قرآن بڑی عزت والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056077.mp3
|
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ |
78 |
نگاہوں سے پوشیدہ ایک کتاب کے اندر ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056078.mp3
|
فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ |
79 |
اسے پاک لوگوں کے سوا کوئی نہیں چھو سکتا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056079.mp3
|
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ |
80 |
یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056080.mp3
|
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ |
81 |
کیا تم اس کتاب سے بےاعتنائی کرتے ہو؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056081.mp3
|
أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ |
82 |
اور تم نے اپنے حصہ کی روزی یہی قرار دی ہے کہ اسے جھٹلاتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056082.mp3
|
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ |
83 |
(اگر تم کسی کے محکوم نہیں) تو جب (مرنے والے کی) روح حلق تک پہنچ جاتی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056083.mp3
|
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ |
84 |
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056084.mp3
|
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ |
85 |
اور اس وقت ہم تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056085.mp3
|
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَكِن لَّا تُبْصِرُونَ |
86 |
پس اگر تمہیں کوئی جزا و سزا ملنے والی نہیں ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056086.mp3
|
فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ |
87 |
تو پھر اس (روح) کو کیوں واپس لوٹا نہیں لیتے اگر تم (اس انکار میں) سچے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056087.mp3
|
تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ |
88 |
پس اگر وہ (مرنے والا) مقربین میں سے ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056088.mp3
|
فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ |
89 |
تو اس کے لئے راحت، خوشبودار عذاب اور نعمت بھری جنت ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056089.mp3
|
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ |
90 |
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہے (تواس سے کہا جاتا ہے)۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056090.mp3
|
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
91 |
تمہارے لئے سلامتی ہو تو اصحاب الیمین میں سے ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056091.mp3
|
فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
92 |
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056092.mp3
|
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ |
93 |
تو پھر اس کی مہمانی کھولتے ہوئے پانی سے ہوگی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056093.mp3
|
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ |
94 |
اور دوزخ کی تپش (اور) اس میں داخلہ ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056094.mp3
|
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ |
95 |
(جو کچھ بیان ہوا) بےشک یہ حق الیقین (قطعی حق) ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056095.mp3
|
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ |
96 |
پس اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056096.mp3
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |