1 |
حا۔ میم۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044001.mp3
|
حم |
2 |
قَسم ہے اس کتابِ مبین کی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044002.mp3
|
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ |
3 |
ہم نے اس (کتاب) کو ایک بابرکت رات (شبِ قدر) میں نازل کیا ہے بےشک ہم (عذاب سے) ڈرانے والے رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044003.mp3
|
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ |
4 |
اس(رات) میں ہر حکمت والے معاملہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044004.mp3
|
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ |
5 |
ہمارے(خاص) حکم سے بےشک ہم ہی (ہر کتاب اور رسول(ع) کے) بھیجنے والے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044005.mp3
|
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ |
6 |
خاص تمہارے پروردگار کی رحمت سے یقیناً وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044006.mp3
|
رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ |
7 |
جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044007.mp3
|
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ |
8 |
اس کے سوا کوئی الٰہ (خدا) نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا بھی پروردگار ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044008.mp3
|
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ |
9 |
مگر وہ لوگ تو شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044009.mp3
|
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ |
10 |
آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان ایک کھلے ہوئے دھویں کے ساتھ آئے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044010.mp3
|
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ |
11 |
جو لوگوں پر چھا جائے گا یہ ایک دردناک عذاب ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044011.mp3
|
يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ |
12 |
(اس وقت کفار بھی کہیں گے) اے ہمارے پروردگار! ہم سے یہ عذاب دور فرما۔ ہم ایمان لاتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044012.mp3
|
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ |
13 |
اب ان کو کہاں سے نصیحت حاصل ہوگی؟ جبکہ ان کے پاس کھول کر بیان کرنے والا رسول(ع) آچکا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044013.mp3
|
أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ |
14 |
پھر انہوں نے اس سے منہ موڑا اور کہا کہ یہ تو سکھایا ہوا ایک دیوانہ ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044014.mp3
|
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ |
15 |
بےشک (اگر) ہم کچھ وقت کیلئے یہ عذاب ہٹا بھی دیں تو تم لوگ لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044015.mp3
|
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ |
16 |
جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن ہم پورا بدلہ لیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044016.mp3
|
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَ |
17 |
ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز رسول(ع)ایا تھا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044017.mp3
|
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ |
18 |
(اوران سے کہاتھا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو میں ایک امانت دار رسول(ع) ہوں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044018.mp3
|
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
19 |
اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس واضح دلیل (سند) پیش کرتا ہوں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044019.mp3
|
وَأَنْ لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ |
20 |
اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار سے پناہ مانگ لی ہے کہ تم مجھے سنگسار کرو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044020.mp3
|
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ |
21 |
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو پھر مجھ سے الگ ہی رہو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044021.mp3
|
وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ |
22 |
پس اس (رسول) نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ یہ بڑے مجرم لوگ ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044022.mp3
|
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ |
23 |
(ارشاد ہوا) تم میرے بندوں کو ہمراہلے کر راتوں رات نکل جاؤ کیونکہ تمہاراتعاقب کیا جائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044023.mp3
|
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ |
24 |
اور تم سمندر کو اس کے حال (سکون) پہ چھوڑ دو۔ بیشک وہ (دشمن) ایسا لشکر ہے جو غرق ہو نے والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044024.mp3
|
وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ |
25 |
وہ کتنے باغ اور چشمے چھوڑ گئے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044025.mp3
|
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
26 |
اور کھیتیاں اور عمدہ مقامات۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044026.mp3
|
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ |
27 |
اور آرام و راحت کا ساز و سامان جس میں وہ خوش و خرم رہتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044027.mp3
|
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ |
28 |
اور ہم نے ان چیزوں کا وارث ایک قوم کو بنا دیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044028.mp3
|
كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ |
29 |
پس ان کی بربادی پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی ان کو مہلت دی گئی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044029.mp3
|
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَ |
30 |
اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات دی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044030.mp3
|
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ |
31 |
جو فرعون کی طرف سے تھا بےشک وہ سرکش اور حد سے نکل جا نے والوں میں سے تھا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044031.mp3
|
مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ |
32 |
اور ہم نے جان بوجھ کر ان کو تمام جہانوں والوں پر ترجیح دی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044032.mp3
|
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ |
33 |
اور ہم نے ان کو ایسی نشانیاں عطا کیں جن میں کھلی ہوئی آزمائش تھی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044033.mp3
|
وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاء مُّبِينٌ |
34 |
بیشک یہ لوگ کہتے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044034.mp3
|
إِنَّ هَؤُلَاء لَيَقُولُونَ |
35 |
کہ بس ہماری یہی پہلی موت ہی ہے اس کے بعد ہم (دوبارہ) نہیں اٹھائے جائیں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044035.mp3
|
إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ |
36 |
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ داداؤں کو لاؤ۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044036.mp3
|
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ |
37 |
(قوت کے لحاظ سے) یہ بہتر ہیں یا قومِ تبع اور ان سے پہلے ہم نے ان کو ہلاک کر دیا کہ وہ مجرم تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044037.mp3
|
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ |
38 |
ہم نے آسمانوں کو، زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو کھیل کے طور پر پیدانہیں کیا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044038.mp3
|
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ |
39 |
ہم نے ان کو پیدا نہیں کیا مگر حق (و حکمت) کے ساتھ مگر ان کے اکثر لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044039.mp3
|
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ |
40 |
بےشک فیصلہ کا دن (قیامت) ان سب کا طے شدہ وقت ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044040.mp3
|
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ |
41 |
جس دن کوئی دوست کسی دوست کوکوئی فائدہ نہیں پہنچاسکے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044041.mp3
|
يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ |
42 |
مگر وہ جس پر اللہ رحم کرے بےشک وہ بڑا غالب (اور) بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044042.mp3
|
إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
43 |
بیشک زقوم کا درخت۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044043.mp3
|
إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ |
44 |
گنہگار کی غذا ہوگا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044044.mp3
|
طَعَامُ الْأَثِيمِ |
45 |
پگھلے ہوئے تانبےکی طرح پیٹوں میں جوش کھائے گا۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044045.mp3
|
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ |
46 |
جس طرح گرم کھولتا ہوا پانی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044046.mp3
|
كَغَلْيِ الْحَمِيمِ |
47 |
اس کو پکڑو۔اور اسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط تکلے جاؤ۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044047.mp3
|
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِ |
48 |
اور پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044048.mp3
|
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ |
49 |
مزا چکھ تُو تو بڑا معزز اور مکرم ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044049.mp3
|
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ |
50 |
یہ وہی ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044050.mp3
|
إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ |
51 |
بےشک جو پرہیزگار لوگ ہیں وہ امن و سکون کی جگہ پر ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044051.mp3
|
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ |
52 |
یعنی باغوں میں اور چشموں میں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044052.mp3
|
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
53 |
وہ سندس و اسبترق (باریک اور دبیز ریشم) کے کپڑے پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044053.mp3
|
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ |
54 |
یہ بات اسی طرح ہے اور ہم ان کی گوری رنگت اور بڑی آنکھوں والی عورتوں (حوروں) سے شادی کریں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044054.mp3
|
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ |
55 |
وہ اس میں بڑے امن و سکون کے ساتھ ہر قِسم کے میوے طلب کریں گے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044055.mp3
|
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ |
56 |
وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044056.mp3
|
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ |
57 |
یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کے فضل و کرم سے ہوگا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044057.mp3
|
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ |
58 |
پس ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان پر بالکل آسان بنا دیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044058.mp3
|
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ |
59 |
(اچھا) آپ انتظار کیجئے! یقیناً وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔ |
/content/ayah/audio/hudhaify/044059.mp3
|
فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ |