Al-Fajr

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ہے فجر کی! وَالْفَجْرِ
2 اور دس راتوں کی! وَلَيَالٍ عَشْرٍ
3 اور جفت اور طاق کی! وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
4 اور رات کی جب وه چلنے لگے وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
5 کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے هَلْ فِي ذَلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ
6 کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عادیوں کے ساتھ کیا کیا أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
7 ستونوں والے ارم کے ساتھ إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
8 جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
9 اور ﺛمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
10 اور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
11 ان سبھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ
12 اور بہت فساد مچا رکھا تھا فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ
13 آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
14 یقیناً تیرا رب گھات میں ہے إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
15 انسان (کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت ونعمت دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا فَأَمَّا الْإِنسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ
16 اور جب وه اس کو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وه کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی (اور ذلیل کیا) وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ
17 ایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے كَلَّا بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ
18 اور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ
19 اور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا
20 اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
21 یقیناً جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
22 اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے) وَجَاء رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
23 اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟ وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّى لَهُ الذِّكْرَى
24 وه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي
25 پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ
26 نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ
27 اے اطمینان والی روح يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
28 تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
29 پس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا فَادْخُلِي فِي عِبَادِي
30 اور میری جنت میں چلی جا وَادْخُلِي جَنَّتِي
;