An-Najm

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Muhammad Junagarhi

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ہے ستارے کی جب وه گرے وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى
2 کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى
3 اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى
4 وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
5 اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى
6 جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى
7 اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
8 پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى
9 پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
10 پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى
11 دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى
12 کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى
13 اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى
14 سدرةالمنتہیٰ کے پاس عِندَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى
15 اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى
16 جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
17 نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى
18 یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى
19 کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى
20 اور منات تیسرے پچھلے کو وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى
21 کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟ أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى
22 یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى
23 دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَى
24 کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟ أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّى
25 اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَى
26 اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاء وَيَرْضَى
27 بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَى
28 حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
29 تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
30 یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى
31 اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاؤُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
32 ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
33 کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى
34 اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى
35 کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟ أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى
36 کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى
37 اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى
38 کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
39 اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
40 اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
41 پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاء الْأَوْفَى
42 اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنتَهَى
43 اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى
44 اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
45 اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
46 نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى
47 اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى
48 اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى
49 اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى
50 اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى
51 اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى
52 اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى
53 اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى
54 پھر اس پر چھا دیا جو چھایا فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى
55 پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكَ تَتَمَارَى
56 یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے هَذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَى
57 آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے أَزِفَتْ الْآزِفَةُ
58 اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
59 پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
60 اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
61 (بلکہ) تم کھیل رہے ہو وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
62 اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا
;