An-Najm

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى
2 کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى
3 اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى
4 یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
5 ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى
6 (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى
7 اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
8 پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى
9 تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
10 پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى
11 جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى
12 کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟ أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى
13 اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى
14 پرلی حد کی بیری کے پاس عِندَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى
15 اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى
16 جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
17 ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى
18 انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى
19 بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى
20 اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں) وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى
21 (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى
22 یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى
23 وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَى
24 کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّى
25 آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَى
26 اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاء وَيَرْضَى
27 جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَى
28 حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
29 تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
30 ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى
31 اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاؤُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
32 جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
33 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى
34 اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى
35 کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى
36 کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى
37 اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى
38 یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
39 اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
40 اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى
41 پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاء الْأَوْفَى
42 اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنتَهَى
43 اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى
44 اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
45 اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
46 (یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى
47 اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى
48 اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى
49 اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى
50 اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى
51 اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى
52 اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى
53 اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى
54 پھر ان پر چھایا جو چھایا فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى
55 تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكَ تَتَمَارَى
56 یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں هَذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَى
57 آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی أَزِفَتْ الْآزِفَةُ
58 اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
59 اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟ أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
60 اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
61 اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
62 تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا
;