Ad-Dukhan

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Fateh Muhammad Jalandhry

Play All
# Translation Ayah
1 حٰم حم
2 اس کتاب روشن کی قسم وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
3 کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
4 اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
5 (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
6 (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
7 آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
8 اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
9 لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
10 تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاء بِدُخَانٍ مُّبِينٍ
11 جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ
12 اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ
13 (اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءهُمْ رَسُولٌ مُّبِينٌ
14 پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌ
15 ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ
16 جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنتَقِمُونَ
17 اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ
18 (جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
19 اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں وَأَنْ لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
20 اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
21 اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ وَإِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
22 تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاء قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ
23 (خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
24 اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا وَاتْرُكْ الْبَحْرَ رَهْوًا إِنَّهُمْ جُندٌ مُّغْرَقُونَ
25 وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
26 اور کھیتیاں اور نفیس مکان وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
27 اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ
28 اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ
29 پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاء وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَ
30 اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ
31 (یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا مِن فِرْعَوْنَ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ
32 اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ
33 اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاء مُّبِينٌ
34 یہ لوگ یہ کہتے ہیں إِنَّ هَؤُلَاء لَيَقُولُونَ
35 کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ
36 پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
37 بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ
38 اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ
39 ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
40 کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ
41 جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
42 مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے إِلَّا مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
43 بلاشبہ تھوہر کا درخت إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ
44 گنہگار کا کھانا ہے طَعَامُ الْأَثِيمِ
45 جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ
46 جس طرح گرم پانی کھولتا ہے كَغَلْيِ الْحَمِيمِ
47 (حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِ
48 پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو) ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ
49 (اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ
50 یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ
51 بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ
52 (یعنی) باغوں اور چشموں میں فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
53 حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ
54 اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
55 وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے) يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ
56 (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
57 یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
58 ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
59 پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ
;