Al-Qiyamat

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Abul A'ala Maududi

Play All
# Translation Ayah
1 نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ
2 اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
3 کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَجْمَعَ عِظَامَهُ
4 ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ
5 مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ
6 پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟" يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
7 پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
8 اور چاند بے نور ہو جائیگا وَخَسَفَ الْقَمَرُ
9 اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
10 اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟" يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
11 ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی كَلَّا لَا وَزَرَ
12 اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ
13 اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
14 بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے بَلِ الْإِنسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ
15 چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَهُ
16 اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ
17 اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
18 لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
19 پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ
20 ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ
21 اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ
22 اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ
23 اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
24 اور کچھ چہرے اداس ہوں گے وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
25 اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
26 ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی كَلَّا إِذَا بَلَغَتْ التَّرَاقِيَ
27 اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ
28 اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ
29 اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
30 وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ
31 مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّى
32 بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا وَلَكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّى
33 پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى
34 یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى
35 ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے ثُمَّ أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى
36 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى
37 کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟ أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَى
38 پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى
39 پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
40 کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَى
;