1 |
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056001.mp3
|
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ |
2 |
تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056002.mp3
|
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ |
3 |
وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056003.mp3
|
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ |
4 |
زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056004.mp3
|
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا |
5 |
اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056005.mp3
|
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا |
6 |
کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056006.mp3
|
فَكَانَتْ هَبَاء مُّنبَثًّا |
7 |
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056007.mp3
|
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً |
8 |
دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056008.mp3
|
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ |
9 |
اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056009.mp3
|
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ |
10 |
اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056010.mp3
|
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ |
11 |
وہی تو مقرب لوگ ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056011.mp3
|
أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ |
12 |
نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056012.mp3
|
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
13 |
اگلوں میں سے بہت ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056013.mp3
|
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ |
14 |
اور پچھلوں میں سے کم |
/content/ayah/audio/hudhaify/056014.mp3
|
وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ |
15 |
مرصع تختوں پر |
/content/ayah/audio/hudhaify/056015.mp3
|
عَلَى سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ |
16 |
تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056016.mp3
|
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ |
17 |
اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056017.mp3
|
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ |
18 |
لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056018.mp3
|
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ |
19 |
جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056019.mp3
|
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ |
20 |
اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056020.mp3
|
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ |
21 |
اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056021.mp3
|
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ |
22 |
اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056022.mp3
|
وَحُورٌ عِينٌ |
23 |
ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056023.mp3
|
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ |
24 |
یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056024.mp3
|
جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
25 |
وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056025.mp3
|
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا |
26 |
جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056026.mp3
|
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا |
27 |
اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056027.mp3
|
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ |
28 |
وہ بے خار بیریوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056028.mp3
|
فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ |
29 |
اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056029.mp3
|
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ |
30 |
اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056030.mp3
|
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ |
31 |
اور ہر دم رواں پانی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056031.mp3
|
وَمَاء مَّسْكُوبٍ |
32 |
اور کبھی ختم نہ ہونے والے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056032.mp3
|
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ |
33 |
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056033.mp3
|
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ |
34 |
اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056034.mp3
|
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ |
35 |
ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056035.mp3
|
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاء |
36 |
اور انہیں با کرہ بنا دیں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056036.mp3
|
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا |
37 |
اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن |
/content/ayah/audio/hudhaify/056037.mp3
|
عُرُبًا أَتْرَابًا |
38 |
یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056038.mp3
|
لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ |
39 |
وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056039.mp3
|
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ |
40 |
اور پچھلوں میں سے بھی بہت |
/content/ayah/audio/hudhaify/056040.mp3
|
وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ |
41 |
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056041.mp3
|
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ |
42 |
وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056042.mp3
|
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ |
43 |
اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056043.mp3
|
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ |
44 |
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056044.mp3
|
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ |
45 |
یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056045.mp3
|
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ |
46 |
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056046.mp3
|
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ |
47 |
کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056047.mp3
|
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ |
48 |
اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟" |
/content/ayah/audio/hudhaify/056048.mp3
|
أَوَ آبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ |
49 |
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب |
/content/ayah/audio/hudhaify/056049.mp3
|
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ |
50 |
ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056050.mp3
|
لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ |
51 |
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو! |
/content/ayah/audio/hudhaify/056051.mp3
|
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ |
52 |
تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056052.mp3
|
لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ |
53 |
اُسی سے تم پیٹ بھرو گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056053.mp3
|
فَمَالِؤُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ |
54 |
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056054.mp3
|
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ |
55 |
تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056055.mp3
|
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ |
56 |
یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056056.mp3
|
هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ |
57 |
ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056057.mp3
|
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ |
58 |
کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056058.mp3
|
أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ |
59 |
اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056059.mp3
|
أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ |
60 |
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056060.mp3
|
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
61 |
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056061.mp3
|
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ |
62 |
اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056062.mp3
|
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذكَّرُونَ |
63 |
کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056063.mp3
|
أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ |
64 |
اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056064.mp3
|
أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ |
65 |
ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056065.mp3
|
لَوْ نَشَاء لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ |
66 |
کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056066.mp3
|
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ |
67 |
بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/056067.mp3
|
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ |
68 |
کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056068.mp3
|
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاء الَّذِي تَشْرَبُونَ |
69 |
اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056069.mp3
|
أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ |
70 |
ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056070.mp3
|
لَوْ نَشَاء جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ |
71 |
کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056071.mp3
|
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ |
72 |
اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056072.mp3
|
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِؤُونَ |
73 |
ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056073.mp3
|
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ |
74 |
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056074.mp3
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
75 |
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی |
/content/ayah/audio/hudhaify/056075.mp3
|
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ |
76 |
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056076.mp3
|
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ |
77 |
کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056077.mp3
|
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ |
78 |
ایک محفوظ کتاب میں ثبت |
/content/ayah/audio/hudhaify/056078.mp3
|
فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ |
79 |
جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056079.mp3
|
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ |
80 |
یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056080.mp3
|
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ |
81 |
پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056081.mp3
|
أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ |
82 |
اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056082.mp3
|
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ |
83 |
تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056083.mp3
|
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ |
84 |
اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے، |
/content/ayah/audio/hudhaify/056084.mp3
|
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ |
85 |
اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056085.mp3
|
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَكِن لَّا تُبْصِرُونَ |
86 |
اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو، |
/content/ayah/audio/hudhaify/056086.mp3
|
فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ |
87 |
اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ |
/content/ayah/audio/hudhaify/056087.mp3
|
تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ |
88 |
پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056088.mp3
|
فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ |
89 |
تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056089.mp3
|
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ |
90 |
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056090.mp3
|
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
91 |
تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056091.mp3
|
فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
92 |
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056092.mp3
|
وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ |
93 |
تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056093.mp3
|
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ |
94 |
اور جہنم میں جھونکا جانا |
/content/ayah/audio/hudhaify/056094.mp3
|
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ |
95 |
یہ سب کچھ قطعی حق ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/056095.mp3
|
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ |
96 |
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو |
/content/ayah/audio/hudhaify/056096.mp3
|
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |