Al-Qari'a

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Syed Zeeshan Haider Jawadi

Play All
# Translation Ayah
1 کھڑکھڑانے والی الْقَارِعَةُ
2 اور کیسی کھڑکھڑانے والی مَا الْقَارِعَةُ
3 اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
4 جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ
5 اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ
6 تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ
7 وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
8 اور جس کا پلہّ ہلکا ہوگا وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ
9 اس کا مرکز ہاویہ ہے فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
10 اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
11 یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے نَارٌ حَامِيَةٌ
;