Al-Adiyat

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Syed Zeeshan Haider Jawadi

Play All
# Translation Ayah
1 فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
2 جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
3 پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
4 پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
5 اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
6 بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
7 اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ
8 اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
9 کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مفِدوں کو قبروں سے نکالا جائے گا أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
10 اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
11 تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگا إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
;