Al-Balad

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Ahmed Raza Khan

Play All
# Translation Ayah
1 مجھے اس شہر کی قسم لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ
2 کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو وَأَنتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ
3 اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
4 بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
5 کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
6 کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
7 کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
8 کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
9 اور زبان اور دو ہونٹ وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
10 اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
11 پھر بے تامل گھاٹی میں نہ کودا فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
12 اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
13 کسی بندے کی گردن چھڑانا فَكُّ رَقَبَةٍ
14 یا بھوک کے دن کھانا دینا أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
15 رشتہ دار یتیم کو، يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
16 یا خاک نشین مسکین کو أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
17 پھر ہو ان سے جو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
18 یہ دہنی طرف والے ہیں أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
19 اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
20 ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
;