Ash-Shams

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Ahmed Raza Khan

Play All
# Translation Ayah
1 سورج اور اس کی روشنی کی قسم، وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
2 اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
3 اور دن کی جب اسے چمکائے وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
4 اور رات کی جب اسے چھپائے وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
5 اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم، وَالسَّمَاء وَمَا بَنَاهَا
6 اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم، وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
7 اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا
8 پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
9 بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے ستھرا کیا قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا
10 اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا، وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
11 ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا
12 جبکہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا، إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
13 تو ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کے ناقہ اور اس کی پینے کی باری سے بچو فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
14 تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا
15 اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
;