Al-Gashiya

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Ahmed Raza Khan

Play All
# Translation Ayah
1 بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
2 کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے، وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
3 کام کریں مشقت جھیلیں، عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
4 جائیں بھڑکتی آگ میں تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً
5 نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں، تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
6 ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
7 کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ
8 کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
9 اپنی کوشش پر راضی لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
10 بلند باغ میں، فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
11 کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے، لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
12 اس میں رواں چشمہ ہے، فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
13 اس میں بلند تخت ہیں، فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
14 اور چنے ہوئے کوزے وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ
15 اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
16 اور پھیلی ہوئی چاندنیاں وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
17 تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا، أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
18 اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا وَإِلَى السَّمَاء كَيْفَ رُفِعَتْ
19 اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے، وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
20 اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی، وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
21 تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو، فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ
22 تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
23 ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے إِلَّا مَن تَوَلَّى وَكَفَرَ
24 تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
25 بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
26 پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے، ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
;