| 1 |
کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088001.mp3
|
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ |
| 2 |
اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088002.mp3
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ |
| 3 |
محنت کرنے والے تھکے ہوئے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088003.mp3
|
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ |
| 4 |
دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088004.mp3
|
تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً |
| 5 |
انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/088005.mp3
|
تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ |
| 6 |
ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا |
/content/ayah/audio/hudhaify/088006.mp3
|
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ |
| 7 |
جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088007.mp3
|
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ |
| 8 |
اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088008.mp3
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ |
| 9 |
اپنی محنت و ریاضت سے خوش |
/content/ayah/audio/hudhaify/088009.mp3
|
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ |
| 10 |
بلند ترین جنت میں |
/content/ayah/audio/hudhaify/088010.mp3
|
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ |
| 11 |
جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088011.mp3
|
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً |
| 12 |
وہاں چشمے جاری ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088012.mp3
|
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ |
| 13 |
وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088013.mp3
|
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ |
| 14 |
اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088014.mp3
|
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ |
| 15 |
اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088015.mp3
|
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ |
| 16 |
اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی |
/content/ayah/audio/hudhaify/088016.mp3
|
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ |
| 17 |
کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088017.mp3
|
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ |
| 18 |
اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088018.mp3
|
وَإِلَى السَّمَاء كَيْفَ رُفِعَتْ |
| 19 |
اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088019.mp3
|
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ |
| 20 |
اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088020.mp3
|
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ |
| 21 |
لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/088021.mp3
|
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ |
| 22 |
تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو |
/content/ayah/audio/hudhaify/088022.mp3
|
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ |
| 23 |
مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088023.mp3
|
إِلَّا مَن تَوَلَّى وَكَفَرَ |
| 24 |
تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/088024.mp3
|
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ |
| 25 |
پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088025.mp3
|
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ |
| 26 |
اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/088026.mp3
|
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ |