| 1 |
ایک مانگنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کا سوال کیا |
/content/ayah/audio/hudhaify/070001.mp3
|
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ |
| 2 |
جس کا کافروں کے حق میں کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070002.mp3
|
لِّلْكَافِرينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ |
| 3 |
یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070003.mp3
|
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ |
| 4 |
جس کی طرف فرشتے اور روح الامین بلند ہوتے ہیں اس ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070004.mp3
|
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ |
| 5 |
لہذا آپ بہترین صبر سے کام لیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070005.mp3
|
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا |
| 6 |
یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070006.mp3
|
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا |
| 7 |
اور ہم اسے قریب ہی دیکھ رہے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070007.mp3
|
وَنَرَاهُ قَرِيبًا |
| 8 |
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا |
/content/ayah/audio/hudhaify/070008.mp3
|
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاء كَالْمُهْلِ |
| 9 |
اور پہاڑ دھنکے ہوئے اون جیسے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070009.mp3
|
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ |
| 10 |
اور کوئی ہمدرد کسی ہمدرد کا پرسانِ حال نہ ہوگا |
/content/ayah/audio/hudhaify/070010.mp3
|
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا |
| 11 |
وہ سب ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے تو مجرم چاہے گا کہ کاش آج کے دن کے عذاب کے بدلے اس کی اولاد کو لے لیا جائے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070011.mp3
|
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ |
| 12 |
اوربیوی اور بھائی کو |
/content/ayah/audio/hudhaify/070012.mp3
|
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ |
| 13 |
اور اس کنبہ کو جس میں وہ رہتا تھا |
/content/ayah/audio/hudhaify/070013.mp3
|
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْويهِ |
| 14 |
اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070014.mp3
|
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ |
| 15 |
ہرگز نہیں یہ آتش جہنمّ ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070015.mp3
|
كَلَّا إِنَّهَا لَظَى |
| 16 |
کھال اتار دینے والی |
/content/ayah/audio/hudhaify/070016.mp3
|
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَى |
| 17 |
ان سب کو آواز دے رہی ہے جو منہ پھیر کر جانے والے تھے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070017.mp3
|
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى |
| 18 |
اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا |
/content/ayah/audio/hudhaify/070018.mp3
|
وَجَمَعَ فَأَوْعَى |
| 19 |
بیشک انسان بڑا لالچی ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070019.mp3
|
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا |
| 20 |
جب تکلیف پہنچ جاتی ہے تو فریادی بن جاتا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070020.mp3
|
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا |
| 21 |
اور جب مال مل جاتا ہے تو بخیل ہو جاتا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070021.mp3
|
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا |
| 22 |
علاوہ ان نمازیوں کے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070022.mp3
|
إِلَّا الْمُصَلِّينَ |
| 23 |
جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070023.mp3
|
الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ |
| 24 |
اور جن کے اموال میں ایک مقررہ حق معین ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070024.mp3
|
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ |
| 25 |
مانگنے والے کے لئے اور نہ مانگنے والے کے لئے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070025.mp3
|
لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ |
| 26 |
اور جو لوگ روز قیامت کی تصدیق کرنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070026.mp3
|
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
| 27 |
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070027.mp3
|
وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ |
| 28 |
بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070028.mp3
|
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ |
| 29 |
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070029.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ |
| 30 |
علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070030.mp3
|
إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ |
| 31 |
پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070031.mp3
|
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاء ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ |
| 32 |
اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070032.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ |
| 33 |
اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070033.mp3
|
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ |
| 34 |
اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070034.mp3
|
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ |
| 35 |
یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070035.mp3
|
أُوْلَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ |
| 36 |
پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ کی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070036.mp3
|
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ |
| 37 |
داہیں بائیں سے گروہ در گروہ |
/content/ayah/audio/hudhaify/070037.mp3
|
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ |
| 38 |
کیا ان میں سے ہر ایک کی طمع یہ ہے کہ اسے جنت النعیم میں داخل کردیا جائے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070038.mp3
|
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ |
| 39 |
ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070039.mp3
|
كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ |
| 40 |
میں تمام مشرق و مغرب کے پروردگار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم قدرت رکھنے والے ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070040.mp3
|
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ |
| 41 |
اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070041.mp3
|
عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
| 42 |
لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070042.mp3
|
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ |
| 43 |
جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں |
/content/ayah/audio/hudhaify/070043.mp3
|
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَى نُصُبٍ يُوفِضُونَ |
| 44 |
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ذلت ان پر چھائی ہوگی اور یہی وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے |
/content/ayah/audio/hudhaify/070044.mp3
|
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ |