| 1 |
کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094001.mp3
|
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ |
| 2 |
اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094002.mp3
|
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ |
| 3 |
جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094003.mp3
|
الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ |
| 4 |
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094004.mp3
|
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ |
| 5 |
سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094005.mp3
|
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا |
| 6 |
یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094006.mp3
|
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا |
| 7 |
پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094007.mp3
|
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ |
| 8 |
اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں، |
/content/ayah/audio/hudhaify/094008.mp3
|
وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ |