Al-Infitar

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Tahir ul Qadri

Play All
# Translation Ayah
1 جب (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے، إِذَا السَّمَاء انفَطَرَتْ
2 اور جب سیارے گر کر بکھر جائیں گے، وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ
3 اور جب سمندر (اور دریا) ابھر کر بہہ جائیں گے، وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
4 اور جب قبریں زیر و زبر کر دی جائیں گی، وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
5 تو ہر شخص جان لے گا کہ کیا عمل اس نے آگے بھیجا اور (کیا) پیچھے چھوڑ آیا تھا، عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
6 اے انسان! تجھے کس چیز نے اپنے ربِ کریم کے بارے میں دھوکے میں ڈال دیا، يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
7 جس نے (رحم مادر کے اندر ایک نطفہ میں سے) تجھے پیدا کیا، پھر اس نے تجھے (اعضا سازی کے لئے ابتداءً) درست اور سیدھا کیا، پھر وہ تیری ساخت میں متناسب تبدیلی لایا، الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
8 جس صورت میں بھی چاہا اس نے تجھے ترکیب دے دیا، فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاء رَكَّبَكَ
9 حقیقت تو یہ ہے (اور) تم اِس کے برعکس روزِ جزا کو جھٹلاتے ہو، كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
10 حالانکہ تم پر نگہبان فرشتے مقرر ہیں، وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
11 (جو) بہت معزز ہیں (تمہارے اعمال نامے) لکھنے والے ہیں، كِرَامًا كَاتِبِينَ
12 وہ ان (تمام کاموں) کو جانتے ہیں جو تم کرتے ہو، يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
13 بیشک نیکوکار جنّتِ نعمت میں ہوں گے، إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
14 اور بیشک بدکار دوزخِ (سوزاں) میں ہوں گے، وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
15 وہ اس میں قیامت کے روز داخل ہوں گے، يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
16 اور وہ اس (دوزخ) سے (کبھی بھی) غائب نہ ہو سکیں گے، وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
17 اور آپ نے کیا سمجھا کہ روزِ جزا کیا ہے، وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
18 پھر آپ نے کیا جانا کہ روزِ جزا کیا ہے، ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
19 (یہ) وہ دن ہے جب کوئی شخص کسی کے لئے کسی چیز کا مالک نہ ہوگا، اور حکم فرمائی اس دن اللہ ہی کی ہوگی، يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
;