Al-Adiyat

Change Language
Change Surah
Change Recitation

Urdu: Ahmed Raza Khan

Play All
# Translation Ayah
1 قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
2 پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
3 پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
4 پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں، فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
5 پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں، فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
6 بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
7 اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے، وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ
8 اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
9 تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں، أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
10 اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے، وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
11 بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
;